مہیش بھٹ پر پروین بابی کا کیرئیر ختم کرنے کا الزام کیوں لگا؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں نئی اداکارائوں کے لیے راہیں کھولنی والی اداکارہ پروین بابی صرف 55 برس کی عمر میں ہی دار فانی سے کوچ کرگئیں، ڈیبیو فلم میں مغربی اداکارائوں والی انٹری دینے پر ان کو کافی سراہا گیا، پروین بابی کی پہلی فلم ‘چریترا’ 1973 میں ریلیز ہو کر ناکام ہوئی لیکن کئی ہدایت کار ان کی اداکاری سے کافی متاثر ہوئے۔1973 میں جب پروین بابی نے فلموں میں ڈیبیو کیا تو اس وقت ہندی سینما میں صرف ولن کی ساتھی خواتین ہی مغربی لباس پہنتی تھیں یا انہیں سگریٹ پیتے دکھایا جاتا تھا تاہم پروین بابی اور زینت امان دونوں نے اپنے انداز سے بالی ووڈ میں ماڈرن ہیروئن کو متعارف کیا۔22 جنوری 2005 میں 55 سالہ پروین بابی ممبئی میں اپنے فلیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت کی وجہ ذہنی اور جسمانی بیماریاں قرار پائیں تھیں۔مصنفہ کرشمہ اوپاڈھیائی کی کتاب ‘پروین بابی: اے لائف’ کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیریئر کے دوران جتیندر، دھرمیندر، رشی کپور، ششی کپور اور راجیش کھنہ جیسے اسٹارز کے ساتھ تو کام کیا لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پذیرائی ملی۔چار اپریل 1949 کو بھارتی ریاست جوناگڑھ میں پیدا ہونے والی پروین بابی کا تعلق نواب آف جوناگڑھ کےخاندان سے تھا لیکن انہوں نے فلموں میں انٹری کے لیے خاندان کو کبھی استعمال نہیں کیا۔1969 میں ان کی قریبی رشتہ دار جمیل سے منگنی بھی ہوئی جو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں پائلٹ تھے تاہم 1971 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بعد جو حالات پیدا ہوئے اس کے بعد ان کی والدہ نے اس منگنی کو توڑ دیا اور پروین کو اس کے بارے میں ایک خط کے ذریعے مطلع کر دیا۔1974 میں ہدایت کار روی ٹنڈن کی فلم ‘مجبور’ پروین بابی کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی جس میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا بعد ازاں یش چوپڑا کی فلم ‘دیوار’ سے ان کا بیڈ گرل کا امیج مقبول ہوا جس کے بعد ان کا موازنہ ساتھی اداکارہ زینت امان سے کیا جانے لگا۔پروین بابی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا تھا جنہوں نے بالی وڈ میں ‘لیو ان’ یعنی بغیر شادی کے کسی کے ساتھ رہنے کا رواج ڈالا۔ان کے پہلے بوائے فرینڈ ساتھی اداکار ڈینی ڈین زونگپا تھے جب کہ بعد میں ان کا نام اداکار کبیر بیدی اور ہدایت کار مہیش بھٹ کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔پروین بابی اسکینڈلز سے نہیں ڈرتی تھیں لیکن اکیلے پن سے ان کا دل گھبراتا تھا۔ ڈینی اور کبیر بیدی سے بریک اپ کے بعد مہیش بھٹ ان کی زندگی میں آئے، مہیش بھٹ کو ڈاکٹر نے بتایا کہ پروین بابی سکیٹزوفرینیا کا شکار ہو سکتی ہیں لیکن اداکارہ نے علاج کے لیے صاف منع کر دیا تھا۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ جب پروین بابی نے انہیں الٹی میٹم دیا کہ وہ یو جی اور ان میں سے کسی ایک کو چنیں تو مہیش بھٹ نے یوجی کو چنا جس کی وجہ سے دونوں کے تعلقات ختم ہوگئے۔پروین بابی نے فلموں سے مکمل طور پر دوری اختیار کی اور پرانے دوستوں سے ملنے سے انکار کر دیا تھا جو بھی ان سے ملتا وہ ان کی حالت دیکھ کر پریشان ہو جاتا تھا، کتاب کے مطابق زندگی کے آخری حصے میں پروین بابی مذہب تبدیل کر کے عیسائی ہو گئی تھیں لیکن ان کی وفات کے بعد ان کی تدفین اسلامی عقائد کے مطابق ہوئی تھی کیوں کہ ان کے رشتہ داروں نے اس مذہب کی تبدیلی کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

Back to top button