ہانیہ عامر نے دوستوں کو ویلنٹائن ڈے کی دھمکی کیوں دی؟

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے دوستوں کی دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے 14 فروری کو ویلنٹائن کے موقع پر پھولوں کی تصاویر شیئر کیں تو وہ ان کو ان فالو کر دیں گی۔ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے دوستوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہ اگر میرے کسی بھی دوست نے 14 فروری یعنی محبتوں کے عالمی دن پر پھولوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو میں اپنے اس دوست کو اَن فالو کردوں گی۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پھولوں کی تصویر شیئر کرنے والے اپنے دوستوں کو کیوں ان فالو کریں گی تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر سنگل ہیں اور پھولوں کی تصاویر دیکھ کر وہ احساس کمتری کا شکار ہوجائیں گی۔ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، صارفین نے کہا کہ ہمیں تو لگا تھا ہانیہ عامر الیکشن کے بارے میں بات کریں گی لیکن انہیں تو پاکستان کے مستقبل سے زیادہ ’ویلنٹائنز ڈے‘ کی فکر ہے، صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر اُنہیں زہر لگنے لگی ہیں کیونکہ وہ ہر بات میں گُھسنے کی کوشش کرتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹس کیے کہ پورے پاکستان کو 8 فروری کی فکر ہے اور انہیں ابھی سے ہی 14 فروری کی پڑی ہوئی ہے۔بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ اب تو وہ ہر حال میں پھولوں کی تصاویر شیئر کریں گے جب کہ بعض نے لکھا کہ وہ تو اداکارہ کو فالو ہی نہیں کرتے۔کچھ صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خود کو حسین ترین اور خوبرو لڑکی سمجھ رہی ہیں، بعض صارفین نے انہیں تجویز دی کہ اچھا ہوتا اگر اداکارہ فضول بات کرنے کے بجائے انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتیں۔

Back to top button