والد کو جانتی ہوں نہ ہی انہیں آج تک دیکھا ہے، صاحبہ کا دعویٰ

معروف اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنے سکے والد کو آج تک نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر اداکارہ صاحبہ کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جو اُنہوں نے سینئر اداکار ساجد حسن کو دیا تھا، اس انٹرویو میں اُنہوں نے اپنے سگے اور سوتیلے والد کے حوالے سے حیران کُن انکشافات کیے تھے۔صاحبہ نے کہا کہ ’’میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی‘‘، میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا بچپن میرے نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی، میں جب 10 سال کی ہوئی تو میری والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور میرے سوتیلے والد نے مجھے اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر مجھے محبت دی۔صاحبہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے زیادہ سوتیلے باپ کے قریب تھی کیونکہ وہ میرے ساتھ دوستوں کی طرح رہے، میں اپنے دل کی ہر بات اُنہیں بتاتی تھی اور اُنہوں نے کبھی مجھے محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ میں اُن کی سگی بیٹی نہیں ہوں، میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے۔صاحبہ نے شادی کے بعد فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ریمبو نے مجھے اتنی محبت اور عزت دی کہ میں شوبز انڈسٹری کو بھول گئی۔ ریمبو وہ انسان ہیں جس کی مجھے اپنی زندگی میں تلاش تھی، اُن کی وفا، ایمانداری، سچائی اور محبت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا۔مجھے بہت زیادہ غصہ آتا ہے اور میں اپنا غصہ شوہر ریمبو پر نکالتی ہوں لیکن میں خود کو غصے پر کنڑول رکھنے کا مشورہ بھی دیتی ہوں۔

Back to top button