زارا نور عباس نے شوہر کی تعریفوں کے پل کیوں باندھ دیئے؟

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے شوہر اسد صدیقی کو 14 سال بعد ایوارڈ ملنے پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے، اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر جذباتی پوسٹس میں بتایا کہ ان کے شوہر کو والد کے انتقال کے چار دن بعد ایک ایوارڈ شو میں ان کی محنت کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کے شوہر نے ایوارڈ کو اپنے والد کے نام کر دیا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے شوہر نے انڈسٹری میں 14 سال تک سخت محنت کی، جس کے بعد انہیں ایوارڈ دیا گیا، ان کے شوہر نے والد کے انتقال کے بعد مضبوط اور ثابت قدم رہتے ہوئے نہ صرف ایوارڈ شو میں شرکت کی بلکہ ایوارڈ کو مرحوم والد اور اہل خانہ کے نام بھی کیا۔اسد صدیقی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی تقریر بھی کی اور بتایا کہ ایوارڈ ملنے سے تین دن قبل ہی ان کے والد انتقال کرگئے اور یہ کہ والد کی وجہ سے ہی انہیں ایوارڈ ملا، اپنی مختصر تقریر میں ایوارڈ اپنے والد، بہنوں، بھائی اور اہلیہ اداکارہ زارا نور عباس کے نام کیا۔اداکار اسد صدیقی کو تمہارے حسن کے نام ڈرامے میں شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے نیشنل لیڈرز ایوارڈ دیا گیا، ان کیساتھ ان کی اہلیہ زارا نور عباس کو بھی جھوم ڈرامے کی وجہ سے ایوارڈ دیا گیا۔نیشنل لیڈرز ایوارڈ میں آمنہ الیاس، اقرار عزیز، یاسر حسین، نتاشا واصف، سونیا حسین، ژالے سرحدی، نادیہ حسین، شازیہ وجاہت، ان کے شوہر رئوف وجاہت، بیٹے عاشر وجاہت، اداکار بلال اشرف، اعجاز اسلم، مومل شیخ، علی رحمٰن خان، ندا یاسر، یاسر نواز، شائستہ واحدی، شمعون عباسی اور سعدیہ امام سمیت دیگر کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔اداکار اسد صدیقی نے ڈرامہ سیریل ’’تاکے کی آئے گی بارات‘‘ سے 2011 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، اسی سال ان کا ڈرامہ ’’دریچہ‘‘ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا، اس کے انھوں نے عینی کی آئے گی بارات، میری ماں، کھٹا، شکوہ ، رخصتی، چھوٹی، عنائیہ تمہاری ہوئی، خدا دیکھ رہا ہے، سرتاج میرا تو راج میرا، گلہ کس سے کریں سمیت متعدد ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

Back to top button