غزہ جنگ نے سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کیا،یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے  اطفال  یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں جنگ کی سب سے بھاری قیمت بچے ادا کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں یونیسیف نےکہا ہےکہ شمالی غزہ میں امداد کی کمی سے بچوں کی صحت کی صورتحال خراب ہو تی جارہی ہے۔  غزہ  میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے، غزہ میں بچوں کے لیے فوری طور  پر بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ غذائی قلت کے باعث کمال عدوان اسپتال میں 15 بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں اور مزید اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں غذا کا شدید بحران ہے اور غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔

دوسری جانب  غزہ  میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں تیسرا حملہ کیا ہے۔

Back to top button