فلمسٹار لیلیٰ انٹرویو کے دوران آبدیدہ کیوں ہوگئیں؟

معروف اداکارہ لیلیٰ کے مطابق جب ان کے اہل خانہ، والدین، بھائیوں کا انتقال ہوا تو گھر، گاڑیاں سب کچھ ختم ہو گیا تھا پھر ایک خدا ترس خاندان نے مجھے سر چھپانے کے لیے پناہ دی تھی۔ماضی کی گلیمرس ہیروئن نے حال ہی میں اداکارہ صاحبہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کت کئی رازوں سے پردے اٹھائے کہ ان کا اصل نام سائرہ تھا لیکن انہیں فلمی نام لیلیٰ دیا گیا اور انہیں ایک ساتھ شمیم آرا اور سید نور نے فلموں میں کام کی پیش کش کی، پہلی بار فلم ساز شمیم آرا نے انہیں ایک تقریب میں دیکھا، اس وقت ان کے بال چھوٹے لڑکوں کی طرح ہوتے تھے اور دیکھتے ہی انہیں فلم میں کام کی پیش کش کی، انہوں نے ریما اور میرا کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا، فلم میں دونوں سٹارز کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا، لیلیٰ نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ تمام فلم سازوں کو ان میں صرف گلیمرس نظر آیا، انہیں بولڈ اور گلیمر کردار دیئے گئے، ان کی والدہ 10 سال قبل انتقال کر گئی تھیں،جس کے بعد ان کی زندگی میں زوال شروع ہوگیا۔ والدہ کے بعد ان کے بھائی میک اپ آرٹسٹ اور ڈائریکٹر عمر کا انتقال ہوگیا جو کہ ان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا، ان کے بھائی میک اپ ڈائریکٹر کو دشمنوں اور جلنے والوں نے زہر دیا ہوگا، وہ 12 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے لیکن جاں بر نہ ہوسکے۔ کورونا کے دور میں ان کے والد بھی انتقال کر گئے، جس کے بعد ان سے ان کا گھر اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی چھین لی گئیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اہل خانہ کے انتقال اور گھر و گاڑیاں چھن جانے کے بعد انہیں ایک سید گھرانے نے پناہ دی، ان کا روحانی علاج کیا، انہیں زندگی کی طرف لوٹایا اور اب وہ پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ نے احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے میرے اپنے گھر سے بے گھر کیا گیا تھا تو ایک واحد احسن خان تھے جنہوں نے مجھے فون کرکے مجھ ہمت دی اور میرا ساتھ دیا، لیلیٰ نے مزید کہا کہ ان سب واقعات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اللہ تعالیٰ کے بہت قریب ہوگئی ہوں اور دُعا کرتی ہوں کہ جو میرے ساتھ ہوا ہے ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو، سب کو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اللہ پر یقین رکھو اور زندگی میں صبر سے کام لو۔خیال رہے کہ لیلیٰ کا شمار 1990 کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئنز میں ہوتا ہے، انہوں نے اداکار شان، سعود، بابر اور احسن خان سمیت مختلف اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

Back to top button