گلوکارہ آئمہ بیگ نے کس اداکارہ کو اپنی کاپی قرار دیدیا؟

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ نہال نسیم سے پائوں تک ان کو کاپی کرتی ہیں، نہال نسیم کے اس اقدام کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں، آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ میزبان و اداکار احمد علی بٹ سے بات کرتی دکھائی دیں۔احمد علی بٹ نے ان سے سوال کیا کہ ان کے خیال میں وہ کونسی گلوکارہ ہیں، جنہیں ان کے نام اور کام کے مقابلے زیادہ شہرت مل رہی ہو؟ اس پر گلوکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایسی کوئی گلوکارہ نہیں، البتہ ایسی متعدد گلوکارائیں ہیں جنہیں ان کے نام اور کام کے مقابلے کم شہرت یا پذیرائی ملی ہے، ایسی گلوکاراوٗں میں نیہا اور نرملا بھی ہیں، اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے آئمہ بیگ کہتی ہیں لیکن انہیں ایک گلوکارہ کی بات کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے، انہیں معلوم ہے کہ اُس گلوکارہ کا کیریئر کیسے شروع ہوا اور وہ کیسے آگے بڑھیں۔آئمہ بیگ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں نہال نسیم کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، کیوںکہ انہوں نے سر سے پاؤں تک ان کے سٹائل کو کاپی کر رکھا ہوا ہے، دعویٰ کیا کہ نہال نسیم نہ صرف ان کی گلوکاری اور آواز کو کاپی کر لیتی ہیں بلکہ انہوں نے خود کو سر سے پاؤں تک ان جیسا ہی بنا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ نیہال سے جب بھی کوئی پوچھتا ہے کہ ان کی کامیابی اور خوشی کی کیا بات ہے تو وہ نہال نسیم کا نام لیتی ہیں جو کہ انہیں مکمل طور پر کاپی کرتی ہیں۔آئمہ بیگ نے نہال نسیم کی جانب سے انہیں کاپی کیے جانے کو اپنے لیے اعزاز اور فخر قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی گلوکارہ کی نئے گانے ’’فن کاری‘‘ کی ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا، گانے میں بے وفائی سے ہونے والی تکلیف کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Back to top button