مکیش امبانی نے بالی ووڈ خانز کو اپنے پیسوں پر کیسے ناچایا؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری جوکام 35 برسوں میں نہیں کر سکی وہ ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی نے کر دکھایا، جب بالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ایک سٹیج پر ایک ہی گانے پر اکٹھے رقص کرتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر اس بات کا بھی شور ہے کہ ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ کو ان کے پرفارمینس کے لیے کتنے پیسے دیے گئے اور دوسرے لوگوں کو کتنے پیسے دیئے گئے، انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے لکھا کہ انڈیا کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی سے پہلے منعقد کی جانے والی تین روزہ تقریب میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے شاید سب سے حیرت انگیز نظارہ تین خانوں عامر، شاہ رخ اور سلمان کا ایک ساتھ آنا تھا۔ جب ناٹو ناٹو پر ان خانوں کا زور نہ چلا تو سلمان نے چارج سنبھال لیا اور عامر اور شاہ رخ کے ساتھ اپنی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ کے اپنے ہٹ گیت ’جینے کے ہیں چار دن‘ پر اپنا جانا پہچانا رقص ’تولیہ ڈانس‘ پرفارم کیا۔ اس کے بعد عامر نے اپنی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے گیت ’مستی کی پاٹھشالا‘ پر قدم تھرکنا شروع کیا تو شاہ رخ کہاں پیچھے رہنے والے تھے چنانچہ انھو ںنے اپنی فلم دل سے کے گیت ’چل چھیاں چھیاں‘ پر رنگ جمانا شروع کر دیا۔ان خانوں کے علاوہ سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ نظر آئے اور اس سٹیج سے گزرے جہاں پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اپنے گیت سنا رہے تھے۔ایک بار فلم ساز فرح خان نے تینوں خانوں کو ایک ساتھ لانے کے بارے میں کہا تھا کہ ’انھیں تو خدا بھی ایک ساتھ نہیں لا سکتا ہے۔عامر خان نے اب سے کوئی 30 برس قبل سلمان کے ساتھ ’انداز اپنا اپنا‘ نامی ایک کامیڈی فلم کی تھی جو کافی مقبول ہوئی تھی۔شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بھی فلم ’کرن ارجن‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن عامر اور شاہ رخ کی جوڑی والی کوئی بھی فلم ابھی تک نہیں آئی ہے۔سید زین رضا نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جو گزشتہ 35 برسوں میں کوئی بھی بالی وڈ ہدایتکار نہ کر سکا اسے امبانی کے پیسے نے کر دکھایا، عطیہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ انھوں نے جب اپنی والدہ سے کہا کہ دیکھیں عامر، شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ ڈانس کر رہے ہیں تو ان کی والدہ نے کہا، ’ٹھنڈ رکھو، انھیں ان کی فیس دی جا رہی وہ سب بغیر پیسے کے تو ہلتے بھی نہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ سلیبریٹیز کو اس طرح بس میں مقامی لونڈوں کی طرح بھرا جائے گا جبکہ ایک نے لکھا کہ انھیں بس میں دیکھ کر دل خوش ہوگيا۔اسی طرح ایک نے لکھا کہ ’پیسہ ہو تو کیا کچھ نہیں ہو سکتا‘ جبکہ ایک نے لکھا کہ ’انڈین کرکٹرز بھی اسی طرح بس میں سفر کرتے ہیں، بہت سے صارفین بتا رہے ہیں کہ کنگنا راناوات کو نہیں بلایا گیا جبکہ کچھ اجے دیوگن کے بارے میں بھی ایسا ہی کہہ رہے ہیں لیکن اجے دیوگن وہاں نظر آئے۔ ان کے علاوہ مشاہیر میں کرکٹر سچن تنڈولکر اور ان کی اہلیہ، مہیندر سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ وغیرہ بھی نظر آئیں۔

Back to top button