اداکارہ صاحبہ کی 42 سال بعد والد سے پہلی ملاقات، ویڈیو وائرل


معروف فلمسٹار صاحبہ نے اپنے والد امام ربانی سے 42 سال بعد پہلی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، اداکارہ ویڈیو کے دوران اپنے والد سے گلے شکوے بھی کر رہی ہیں، صاحبہ کے مطابق ’11 مارچ کو میری زندگی کا ایسا وقت آیا جو میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں آیا۔صاحبہ کی اپنے والدہ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال پہلی بار فادرز ڈے منائیں گی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صاحبہ اپنے والد سے پہلی بار گلے ملنے کے لیے ان کی طرف بڑھتی ہیں اور دونوں آبدیدہ ہو جاتے ہیں، اس دوران صاحبہ اپنے والد سے کہتی ہیں، ’میرا کیا قصور تھا بعدازاں صاحبہ اپنے والد کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھ کر آبدیدہ ہوتے شکوے شکایت کرتی ہیں، اداکارہ کے والد کہتے ہیں ’تمہارے لیے میری سانسیں بچی ہوئی ہیں، اب تو مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا، اللہ نے ملانا تھا۔میں صرف چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں، مجھ سے بہت بڑا قصور ہوگیا، اتنی عمر گزر گئی۔اس دوران امام ربانی صاحبہ کو بھی کچھ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا کہتے ہیں جس پر صاحبہ اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کچھ نہیں، آپ مجھے پھر چھوڑ دیں گے۔امام ربانی کہتے ہیں ’کیسے چھوڑ دوں گا‘، جس پر صاحبہ نے کہا کہ ’میری طرف دیکھ کر بات کریں‘ جس پر والد کہتے ہیں کہ ’نہیں دیکھا جاتا، غصہ آتا ہے۔والد نے اپنی بیٹی صاحبہ سے کہا کہ ’یہ تو قسمت اچھی تھی کہ آپ کو ریمبو مل گیا، اچھا گھر ملا، اچھا خاوند ملا، خوبصورت بچے ملے۔بعدازاں صاحبہ نے اپنے والد سے کہا کہ ’جب میں پیدا ہوئی تو آپ نے میری شکل کبھی نہیں دیکھی، آپ کا دل نہیں کیا کہ آپ کی بیٹی ہوئی ہے، آپ اسے دیکھیں۔جس پر اداکارہ کے والد نے کہا کہ انہیں گھر میں کوئی داخل نہیں ہونے دیتا تھا تو وہ کیا کرتے، ’قبر میں ٹانگیں ہیں بوڑھا ہوگیا ہوں۔یاد رہے کہ صاحبہ نامور لیجنڈری اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں، گزشتہ سال ایک انٹرویو میں صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ان سے کبھی ملاقات کی، میری والدہ نشو میری پیدائش سے پہلے ہی ان سے الگ ہوگئی تھیں۔صاحبہ نے کہا کہ وہ جب 10 سال کی ہوئیں تو والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور سوتیلے والد نے انہیں اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر ان سے محبت کی۔میں اپنی والدہ سے زیادہ سوتیلے باپ کے قریب تھی کیونکہ وہ میرے ساتھ دوستوں کی طرح رہے، میں اپنے دل کی ہر بات اُنہیں بتاتی تھی اور اُنہوں نے کبھی مجھے محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ میں اُن کی سگی بیٹی نہیں ہوں۔میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے۔

Back to top button