شام،اسرائیل کے فضائی حملے میں 42افراد جاں بحق

شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور فوجیوں سمیت 42 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللہ کے 5 کمانڈرز اور 36 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں درجنوں افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

شام میں جنگ کے ایک اور  مانیٹر گروپ نے دعویٰ کیا کہ کہ اسرائیلی نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اُٹھی۔

Back to top button