اداکارہ عائشہ عمر ٹریفک حادثے کا شکار کیسے ہوئیں؟

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ 8 سال قبل خوفناک ٹریفک حادثے میں ان کی اپنی غلطی بھی تھی کہ انھوں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہن رکھی تھی، جبکہ ٹرک ڈرائیور نے ’’انڈی کیٹر‘‘ نہیں دیا اور گاڑی کی خوفناک ٹکر سے کندے اور گردن کی ہڈیاں متاثر ہوئیں۔اداکارہ کے مطابق وہ اداکار اظفر رحمن کی گاڑی میں جا رہی تھیں، انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا اور ڈرائیور تیز گاڑی چلا رہے تھے، اپنی سرجری سے قبل عائشہ عمر نے نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سرجری سے متعلق تفصیلاً گفتگو کی۔عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ ایک دکان کی اوپننگ ایونٹ کیلئے اُس وقت حیدرآباد جا رہی تھیں، وہ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کی گاڑی میں جا رہی تھیں اور انہی کے ڈارئیور بہت تیز گاڑی چلا رہے تھے۔ ’سڑک ٹوٹی ہوئی تھی، میں انہیں روک رہی تھیں کہ آہستہ گاڑی چلائیں لیکن بات نہیں سنی اور میں نے بھی کچھ نہیں کہا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی یہ غلطی تھی کہ چونکہ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اس لیے انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا، جب حادثہ ہوا تو وہ سامنے والی سیٹ سے ٹکرائیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، ٹریفک حادثے کے واقعہ کے بعد اب وہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ باندھتی ہیں چاہے گاڑی 15 کلو میٹر کی رفتار پر ہی کیوں نہ چل رہی ہو۔عائشہ عمر نے بتایا کہ ڈرائیور بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا، اس دوران سڑک پر بہت بڑا ہول تھا جس سے بچنے کی کوشش میں ایک ٹرک اچانک ان کی گاڑی کے سامنے آ گیا، گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اور حادثہ ہوگیا، کسی نے ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کیا، ٹرک نے انڈیکیٹر نہیں دیا، میں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی، جو میری غلطی ہے، آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں۔یاد رہے کہ 15 مارچ کو اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف تھا ہے کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری کر دی گئی ہے، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں،’کئی سالوں تک علاج اور تھراپی کروانے کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں، کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کر کے اپنی سرجری کرا لی ہے اور اب بہتر محسوس کر رہی ہوں۔

Back to top button