پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 4 کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا۔ عالمی سطح پر دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے چار کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوتا ہے۔ یعنی پاکستان پاسپورٹ رینکنگ میں خانہ جنگی کے شکار فلسطین سے بھی نیچے ہے۔

انڈیکس رینکنگ کے مطابق 106 ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ 103 نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ جن کمزور پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں عراق 104، یمن 105 اور افغانستان رینکنگ میں 106 نمبر پر موجود ہے جب کہ انڈیا اس فہرست میں 81 نمبر پر ہے۔

دوسری جانب عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ 8 ویں نمبر پر ہے۔ امارات کے پاسپورٹ پر 227 میں سے 187 ممالک کا ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔

سائفرکیس میں  دونو ں سٹیٹ کونسلز کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

دیگر عرب ممالک میں قطر 53ویں، کویت 55، سعودی عرب اور بحرین 60، اور عمان 61ویں نمبر پر ہے۔

دنیا کے 10 مضبوط ترین پاسپورٹس کا ذکر کیا جائے تو ان میں پہلے نمبر پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور، سپین ہیں۔ اس فہرست میں شامل ممالک 194 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن ہیں۔ ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والے 193 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر بیلجیم، ڈنمارک اور برطانیہ ہیں جہاں کے لوگ 192 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر ناروے، پرتگال اور سؤٹزرلینڈ ہیں جن کے پاسپورٹس پر 191 ممالک کا ویزا فری سفر کیا جاسکتا ہے۔ پانچوں نمبر پر آسٹریلیا، گریس، مالٹا اور نیوزی لینڈ ہیں جن کے پاسپورٹس سے 190 ممالک میں بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے۔

دنیا کے چھٹے نمبر پر سب طاقتور پاسپورٹس کینیڈا، ہنگری، پولینڈ اور امریکہ کے ہیں۔ ساتویں نمبر پو لیتھیونیا، آٹھویں پر ایستونیا اور متحدہ عرب امارات، 9ویں پر لیٹویا، سلویکیا اور سلوینیا جبکہ 10ویں نمبر پرآئس لینڈ ہے۔

دوسری جانب دنیا کے 10 کمزور ترین پاسپورٹس کی رینکنگ میں 97 نمبر پر اریٹریا، 98ویں نمبر پر بنگلہ دیش اور شمالی کوریا، 99ویں نمبر پر فلسطین، 100ویں پر لیبیا اور نیپال، 101 نمبر پر سومالیا، 102 پر یمن، 103 پر پاکستان، 104 پر عراق، 105 پر شام 106 اور آخری نمبر پر افغانستان ہیں۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز دنیا بھر کے پاسپورٹس کو رینک کرتی ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اس سے متعلق ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔

Back to top button