پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا ملاجلا رجحان رہا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملاجلا رحجان رہا ،، 100 انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا اور 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 878  پر بند ہوا۔کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 714 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 41 کروڑ شیئرز کے سودے 14.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپےکم ہوکر 10066 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی ،امریکی کرنسی ڈالر کی قدرمیں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق کاروبار کے اختتام پر  انٹربینک میں ڈالر 10پیسے اضافے سے 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پربند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے اضافے کے بعد 279.49 روپے ہے۔

جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button