کوچز نے ارشد ندیم کو  2 ایونٹس میں شرکت کی اجاز ت دیدی

پاکستانی اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو  پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے 2 ایونٹس میں شرکت کا موقع مل گیا۔

 ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔کوچز نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس سے قبل 2 ایونٹس میں بھرپور شرکت کی اجازت دے دی۔

 ٹی20ورلڈ کپ، بڑا اپ سیٹ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے دی

 

ارشد ندیم پیرس اولمپکس سے پہلے 18 جون کو فن لینڈ کے ایونٹ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ7 جولائی کو پیرس میں ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم ان دنوں ری ہیب مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں ۔اس سے قبل ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں بھی 5 ہفتے ٹریننگ کی۔

Back to top button