ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل 15ویں بار جیت لیا

اسپینش  فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 2 صفر سے شکست دی۔

ریال میڈرڈ کے کھلاڑی Dani Carvajal نے 74 ویں اور Vinicius Jr نے 83 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں: محمود خان

 

مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی بوروسیا ڈورٹمنڈ پر 2-0  کی برتری برقرار رہی، ریال میڈرڈ کے جیتنے پر ٹیم کے سپورٹرز نے میدان میں ہی جشن منایا اور مخالف ٹیم کے حامی مایوس دکھائی دیے۔واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے  اپنے آخری 9  یورپی کپ فائنل جیتے ہیں اور پچھلے 11 یوئیفا چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6  بار ٹائٹل اپنے نام کیے۔

ریال میڈرڈ نے سب سے زیادہ 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Back to top button