ہتک عزت کیس: عادل راجا کی جرمانہ معافی کی اپیل مسترد، مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد

برطانیہ کی عدالت نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کیس میں متنازع یو ٹیوبر عادل راجا کی 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معاف کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔

متنازع یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت ایک حاضر سروس فوجی افسر نے اگست 2022 میں برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا، جو عادل راجا ہارگئے تھے اور عدالت نے ان پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا تھا۔

برطانوی عدالت میں بریگیڈیئر (ر) راشد کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عادل راجا نے تاحال 10 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی رقم ادا نہیں کی۔ برطانوی عدالت کے ڈپٹی جج ہائی کورٹ رچرڈز اسپیئرمین نے عادل راجا کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یاد رہے کہ برطانوی عدالت نے ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ میجر (ر) عادل راجا نے اپنی ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی ہتک کی۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ

 

عادل راجا کو اس رقم کی ادائیگی کےلیے 17 اپریل 2024 تک کا وقت دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے 16 اپریل 2024 کو جرمانہ معاف کرانے کی اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے مزید جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا، برطانوی عدالت کے ڈپٹی جج ہائی کورٹ مسٹر رچرڈز سپیئرمین نے عادل راجہ کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ عادل راجا نے جرمانہ معاف کرنے کی اپیل 16 اپریل 2024ء کو دائر کی تھی جو مسترد ہوئی۔

یاد رہے کہ عادل راجا نے فقجی افسر کے خلاف اپنی مہم کا آغاز 14 جون 2022 کو ٹوئیٹس اور یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیوز کے ذریعے کیا تھا۔  بریگیڈیئر (ر) راشد نے اپنے برطانوی وکلاء کے ذریعے 11 اگست 2022 کو اپنا مقدمہ دائر کیا تھا۔

Back to top button