عدالت کا ینگ ڈاکٹرز کو فوری ہڑتال ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کا سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا حکم۔

لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے ساہیوال واقعہ کی انکوائری کےلیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شبیر نیازی نے ایڈووکیٹ نوشاب خان کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

درخواست گزار ڈاکٹر شبیر نیازی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کےلیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، ساہیوال اسپتال کے واقعے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو غیر قانونی قراردیا جائے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کا حکم معطل کیا جائے، ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شجاعت علی خان نے ڈاکٹرز کو عدالت میں دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹرز کو اسپتالوں میں ہونا چاہیے عدالتوں میں نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کو ترمیم کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے اور سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

Back to top button