پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 50 سال ہم پر ظلم کیا گیا، جاگیردانہ نظام سندھ میں بدترین شکل میں موجود ہے، 56 ہزار نوکریاں گزشتہ پچاس سال سے نسل پرستی کی بنیاد پر دی جاتی تھیں، پاکستان کا آئین قانون کہتا ہے نوکریاں صرف لوکل لوگوں کو دینی چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 جون کو ایک بڑا فیصلہ دیا، 56 ہزار نوکریاں جس طرح سے بانٹی جا رہی تھیں، اس پر عدالت نے ذرا ٹھہرو  کی آواز لگائی۔

مینار پاکستان بدسلوکی کیس: ٹک ٹاکر عائشہ نے تمام ملزمان کو معاف کردیا

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ مہاجر قوم نے نوکریوں کےلیے اپلائی کرنا چھوڑ دیا تھا، ایک سے 15 گریڈ کی نوکریاں مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، نظام انصاف کےلیے ایک امید کا چراغ جلا ہے، 50 سال میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے۔    انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ ہائی کورٹ کے شکر گزار ہیں، اب ایک یقین کا راستہ نظر آیا ہے، ہمیں حق ملا ہے، ہمیں اپنا حق مشکل اور تاخیر سے ملا ہے، ہم مایوسی کی آخری حدوں تک چلے گئے تھے، پاکستان کے نظام انصاف کا شکر گزار ہوں۔

Back to top button