صدر زرداری کا پروفیسر وارث میر کی خدمات کا اعتراف

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پروفیسر وارث میر کی صحافتی خدمات کا اعتراف، صدر مملکت نے کہا کہ پروفیسر وارث میر سے شہید بےنظیر بھٹو مشورے لیا کرتی تھیں۔

لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا، یہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، لوگوں اور ایک فرد کے پاس طاقت ہے، وہ فرد اپنی ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتا ہے لیکن اس میں بھی ایک گروپنگ ہے اور سوشل اور سرمایہ دارانہ نظام چل رہا ہے۔

قومی اسمبلی :ساؤتھ سٹی یونیورسٹی سمیت متعدد بل پیش

صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا میں جتنی تنقید مجھ پر ہوئی ہے کسی اور پر نہیں ہوئی،میں ٹی وی نہیں دیکھتا،غیبت کو اپنے لیے ثواب کا سبب سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں لیکن گروپ بناکر کسی مقصد کےلیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانے کےلیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کھرب پتی دوستوں نے ایک مودی میڈیا بنادیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر بات دنیا کے سامنے رکھی جاسکتی ہے لیکن سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی،وہ انکم ٹیکس لگائے جارہے ہیں،ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔صدر نے کہا کہ ایگروفارم اور ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے۔ان کامزیدکہنا تھا کہ زندگی میں ہر قسم کی آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا لےجائے گا۔

Back to top button