قومی اسمبلی :ساؤتھ سٹی یونیورسٹی سمیت متعدد بل پیش

 قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ساؤھ سٹی یونیورسٹی سمیت متعدد ترمیمی بل پیش کئے گئے۔

 قومی اسمبلی میں ساؤتھ سٹی یونیورسٹی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تحریک سید خورشید شاہ نے پیش کی۔وزیر پارلیمانی امور نے یونیورسٹی کے قیام کا بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جامعات کی تعمیر صوبوں کا اختیار ہے، وفاقی حکومت دارالحکومت کے علاؤہ کہیں یونیورسٹی نہیں بنا سکتی۔

سید خورشید شاہ نے کہاکہ سیاسی زندگی میں یونیورسٹی کے قیام کا پہلا بل پیش کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ساؤتھ سٹی یونیورسٹی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

رکن اسمبلی سحر کامران نے بچوں کی شادی کا امتناع ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

پاکستان نفسیات کونسل بل 2024 سنی اتحاد کونسل کے ریاض فتیانہ نے پیش کیا۔پاکستان نفسیات کونسل بل 2024 قومی اسمبلی نے منظور کر لیا۔

 قومی اسمبلی میں  بل اسد قیصر، ثناءاللہ مستی خیل، شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے آرٹیکل 175 الف اور 215 میں ترمیم کا آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کے حوالے سے ترمیم متعارف کی گئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ججز کی تعیناتی میں شفافیت کمپرومائز ہوئی ہے۔

شق 175 الف اور 215 میں ترمیم کا دستور ترمیمی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

بل نوید عامر جیوا، کیسومل کھیل داس، نیلسن عظیم، رمیش لال کی جانب سے قومی کمیشن برائے اقلیتاں بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا۔نیشنل کمیشن برائے اقلیتاں بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

رکن اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے نیپون ادارہ برائے جدید علوم بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔نیپون ادارہ برائے جدید علوم بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

رکن اسملی سہیل سلطان نے ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس 1970 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔عدالت ہائے عالیہ (قیام) ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ کی منظوری ہے بعد حکومت بھی ایک بل لا رہی ہے۔

رکن اسمبلی نوید عامر جیوا نے مسیحی شادی ایکٹ 1872 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔مسیحی شادی ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی نے منظور کر لیا۔ بل کے مطابق شادی کی عمر 16 سے 18 جبکہ دوسری کیٹیگری میں 13 سے 18 کر دی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Back to top button