ڈیٹا تک رسائی کا قانون 1996سےحکومتوں کاحصہ رہا،اعظم تارڑ

وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ ڈیٹا تک رسائی کا قانون 1996سےحکومتوں کاحصہ رہا۔

 وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کا کال ٹریس کے اختیارات اداروں کو دینے کے قانون پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک چلانا ہے تو آئین کے مطابق چلناہو گا۔دنیا بھر میں پرائیویسی کے حقوق امن و امان اور قومی سلامتی سے مشروط ہوتے ہیں،۔انٹیلی جینس ایجنسیاں قانون کے مطابق ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں، اپوزیشن لیڈر 1996 سے اب تک کئی حکومتوں کا حصہ رہے، کسی حکومت نے اس قانون کو بدلنے کی بات نہیں کی۔حکومت نے انٹیلی جینس ایجنسی کو پابندکیا ہے کہ متعلقہ افسر کانام مہیا کیا جائے۔دہشت گردی کا ناسور ہمارے ارد گرد موجود ہے۔لوگوں کی ذاتی زندگیوں اور پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا،یہ انہونہ کام نہیں ، دنیا کے کئی ممالک میں یہ ہوتا ہے

Back to top button