قومی اسمبلی سے  معطل اپوزیشن رکن ثنااللہ مستی خیل بحال

سپیکر سردار ایاز  صادق نےمعطل ہونیوالےاپوزیشن رکن ثنااللہ مستی خیل کو بحال کردیا۔

  سپیکر سردار ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔اپوزیشن کے رکن ثناء اللہ مستی خیل کی معطلی ختم اجلاس میں شریک ہوئے

۔ایوان میں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر گزشتہ سیشن میں ان پر پابندی لگائی گئی تھی۔

ثناءاللہ مستی خیل کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے معطل کر کے میرے ساتھ ذیارتی کی گئی ہے،اس ایوان میں شہید بینظیر بھٹو کے خلاف زبان استعمال کی گئی،عوام نے مجھے منتخب کیا، کیا میں ملک دشمن ہوں؟ میں نے خواجہ آصف سے معذرت کی، انہوں نے مجھے معاف کر دیا،خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کو سپیکر نے معطل کیا ہے۔

Back to top button