تحریک ا نصاف اور جے یو آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام ف کے درمیان رابطوں کے باوجود مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق تاحال پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہ ہو سکی۔پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کے نام ابھی تک جے یو آئی ف کو نہیں بھجوائے گئے۔

رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نام آئیں گے تو پھر ہم اپنی کمیٹی پر غور کریں  گے،پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان اختلافات کے پہاڑ ہیں، جے یو آئی ف کی وجہ سے اگر پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہوتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کو موجودہ حالات میں اپنی پارٹی میں اختلافات کو پہلے ختم کرنا چاہیے۔

Back to top button