وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے فیڈرل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک الاؤنس کی مد میں کیاگیا۔ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد،گریڈ17 سے 22 تک کے ملازمین کےلیے 20 فیصد اضافہ کیاگیا۔

 نوٹیکفیشن کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنش مین 15 فیصد اضافہ کیاگیا۔تنخواہوں مین اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سےکردیا گیا ہے۔

Back to top button