مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی، ہم بنانا اور گرانا جانتے ہیں، آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جب کہ ن لیگ سے  حکومت نہیں چل رہی،ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنی اتحادی، حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

لاہور میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،حسن مرتضیٰ اور شہزاد چیمہ سمیت پنجاب کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری سے کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی، ہمارا پورا حق نہیں دیاجارہا،انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے،ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں،ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس:انسانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک نہیں ہو سکتا: سپریم کورٹ

آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں،اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواؤں گا،کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے مقابلےکی نہیں ہے،میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں۔

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کرمسائل حل کرنے کی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر عوام کاامتحان لیا جا رہا ہے،ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اورگرانا بھی، ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکن تیار ہو جائیں ابھی بہت کام کرنا ہے،پیپلزپارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگےلایا جائے۔ اس کے علاوہ آصف علی زرداری نےپیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرلی اور کہاکہ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی بلکہ اب باہر نکلنےکا وقت ہے۔

Back to top button