جسٹس عالیہ نیلم نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھالیا

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سےچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔

پاکستان کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے: صدر آصف علی زرداری

جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے 1995 میں قانون کی ڈگری حاصل کی جب کہ انہوں نے قانون کےدیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔جسٹس عالیہ نیلم 1996میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئی تھیں اور وہ 1998 میں ہائی کورٹ جب کہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں۔

خیال رہے کہ 2جولائی کوسپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس محمد شفیع کو سندھ ہائی کورٹ اورجسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کاچیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی۔

Back to top button