عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کےلیے تیار رہنے کا حکم دے دیا

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف احتجاج کےلیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس مسائل ہیں،بیوروکریسی میں تبدیلی نہیں کی گئی،آپ سے ملاقات کرنے والے چند مخصوص لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

عمران خان نے شبلی فراز کوخیبرپختونخوا میں گورننس،بیوروکریسی مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔

دریں اثنا عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کواحتجاج کے لیے تیار رہنے کا بھی حکم دیا۔

Back to top button