نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دے دی

 

نیپرا نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دےدی ہے ۔

نیپرا نے گھریلوکےعلاوہ دیگر صارفین کےلیےفکسڈ چارجزمیں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور  کر لیا ہے جبکہ یکم جولائی

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کافیصلہ آج سنایاجائیگا

2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔

ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کےلیے200 روپے، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے،ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے،ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر 800روپے،ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کر دیے گئے ہیں،گھریلو بجلی صارفین پر پہلے فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے،چارجز قیمت کا حصہ ہوں گے،بجلی کے کمرشل صارفین کےلیےماہانہ فکسڈ چارجز میں 150فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے ۔

Back to top button