نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ کاشیڈول جاری

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 ابتدائی مرحلہ چار شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں 21 جولائی سے 26 جولائی تک ہوگا۔لاہور لیگ میں تین ٹیمیں ٹی ڈبلیو کے ایف سی، ریل لاہور ڈبلیو ایف سی اور  ینگ رائزنگ اسٹارز ایف سی مدمقابل ہوں گی۔اسلام آباد لیگ کی چھ ٹیمیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

 گروپ اے میں لیگیسی ڈبلیو ایف سی، گلگت ڈبلیو ایف سی، اسمرفس ڈبلیو ایف سی شامل ہیں۔

گروپ بی میں ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، اسٹرائیکرز ڈبلیو ایف سی، نوانشیر یونائیٹڈ ایف سی شامل ہیں۔

 کوئٹہ لیگ میں چار ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بلوچستان ڈبلیو ایف سی، کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ ایف سی شامل ہیں۔کراچی 13 ٹیموں کی میزبانی کرے گا جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 گروپ  میں  کراچی یونائیٹڈ ایف سی، ایم یو کے ڈبلیو ایف سی، ینگ مسلم ایف سی شامل ہیں۔

گروپ بی میں  کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، محسن گیلانی ڈبلیو ایف سی، جہانگیر میموریل شامل ہیں۔

گروپ سی میں دیا ڈبلیو ایف سی، اوورسیز ڈبلیو ایف سی، بلوچ محمڈن ڈبلیو ایف سی شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں جافا ڈبلیو ایف سی، کراچی ویمن ایف سی، شہید بینظیر بھٹو ڈبلیو ایف سی، ہزارہ گرلز ایف سی شامل ہیں۔چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ یکم  سے 10 اگست 2024 تک اسلام آباد میں ہوگا۔سیمی فائنل 8 اگست کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 10 اگست کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button