اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہئیے، صدر جو بائیڈن

 امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔میرے جانب سے پیش کیے گئےجنگ بندی فریم ورک پراسرائیل اورحماس دونوں نےاتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طےپانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔

جو سائل نہیں تھا اسے دہلیز پر فیصلہ پہنچاکر سپریم کورٹ نے ہوم ڈیلیوری کی: خواجہ آصف

صدر بائیڈن نے کہا کہ مسائل پیچیدہ اورمشکل ہیں اورغزہ سےمتعلق معاہدےتک پہنچنے کےلیے ابھی خلا باقی ہے۔ہم پیشرفت کر رہے ہیں اوررجحان مثبت ہے۔اس جنگ کو اب ختم ہوناچاہیے۔ جنگ کو ختم کرنےکےلیے امریکا پر عزم ہے۔اسرائیل کی جانب سے بعض اوقات تعاون کم رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدےکےلیے پر عزم ہیں تاہم اس کےلیے اسرائیل کی ریڈلائنزکا احترام کرنا ہو گا۔

Back to top button