فلسطین بارے مطالبات، تحریک لبیک کا فیض آباد پر ایک اور دھرنا

تحریک لبیک پاکستان نے ایک بار پھر فلسطین سے متعلق اپنے تین مطالبات کی منظوری تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راول پنڈی کے سنگم فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا۔

ٹی ایل پی نے آج فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا جس کے بعد دھرنے کا اعلان کیا گیا۔ٹی ایل پی کے شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں تنظیم کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ’جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم ادھر ہی بیٹھے ہیں۔‘ٹی ایل پی کے ایک ترجمان امجد رضوی نے بتایا کہ پارٹی نے تین مطالبات سامنے رکھے ہیں جن میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ، اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن ہایو کو دہشت گرد قرار دینا اور فلسطین کو طبی امداد وغیرہ مہیا کرنا شامل ہیں۔‘

فلسطین بارے مطالبات، تحریک لبیک کا فیض آباد پر ایک اور دھرنا

خیال رہے کہ فیض آباد کو اسلام آباد کا اہم داخلی راستہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مقام پر ماضی میں ٹی ایل پی سمیت کئی تنظیمیں دھرنا دینے کے علاوہ اس راستے کو بلاک کر چکی ہیں۔

 

 

Back to top button