مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکر دی

مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

مسلم لیگ ن نے 12جولائی کےفیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کر دی۔دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔نظر ثانی درخواست کو جلد مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے،مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 12جولائی کےفیصلے پر نظرثانی کرے، سپریم کورٹ 12جولائی کےفیصلے کو واپس لے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ کیس کےحتمی فیصلےتک سپریم کورٹ فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے۔

یاد رہے کہ 12جولائی کو سپریم کورٹ نےسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کےکیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کومخصوص نشستوں کا حقدار قراردے دیا تھا۔

Back to top button