پی ٹی آئی پرپابندی کا فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے،حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پی ٹی آئی پرپابندی کے فیصلے کو فسطائیت کی مثال قرار دیدیا

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جمہوری معاشروں میں سیاسی جماعتوں پر  پابندی کے فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی۔ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تحریک انصاف پرپابندی لگانے اور عارف علوی،عمران خان،قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔

Back to top button