سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرنیوالے 7ملزم گرفتار

پولیس نے سرکاری ہسپتالوں سے مختلف قسم کی ادویات کی چوری اور فروخت میں ملوث خطرناک گروہ کے7ملزمان گرفتار کر لئے۔

مکروہ دھندے میں ہسپتال کے عملے سمیت پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر بھی شامل،ملزمان کا سرغنہ جنرل ہسپتال کا میںن سٹور کیپر محمد سلیم گرفتار،  مکروہ دھندے میں ملوث جنرل ہسپتال، گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ، اور چلڈرن ہسپتال کے ملازمین،گرفتار ملزمان میں ہسپتال ملازمان محمد سلیم، محمد عاطف، ندیم اور طاہر،پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر احمد رضا، محمد احسن اورسلیمان ارشد شامل تھے۔ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات برآمد ہوئیں۔

دوران تفتیش  ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں پاک میڈیکو کے نام سے میڈیسن کمپنی بنائی ۔ملزمان سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرواتے اور میڈیسن پر لگی سرکاری مہر کو صاف کرتے تھے  اور اپنی ہی بنائی گئی کمپنی کے ذریعے مختلف شہروں کے میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں فروخت کرتے تھے۔

Back to top button