پیرس اولمپکس گیمز کا میلہ سجنے میں چند روز باقی

پیرس اولمپکس گیمز کا میلہ سجنے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں، ان گیمز میں پاکستان کے تین شوٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دینگے۔

پیرس اولمپکس گیمز میں  جی ایم بشیر تیسری مرتبہ، گلفام جوزف دوسری مرتبہ جبکہ خاتون شوٹر کشمالا طلعت پہلی مرتبہ اولمپکس میں ایکشن میں دکھائی دینگی۔ پاکستانی شوٹرز گیمز میں اچھے نتائج کے لیے پرامید ہے۔

تینوں پاکستانی شوٹرز جی ایم بشیر، گلفام جوزف اور کشمالا طلعت نے لاہور میں غیر ملکی کوچ کی زیر نگرانی اپنی ٹریننگ میں خوب نشانے بازی کی اور اب ان کا اگلا ہدف گیمز میں میڈلز کا حصول ہے

کشمالا طلعت پیرس اولمپکس میں دس میٹر ائر پستول، 10 میٹر پستول مکسڈ ٹیم اور 20 میٹر پستول ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کرینگی کہتی ہے، انہوں نے مکمل تیاری کی ہے۔ اچھے نتائج دینے کی کوشش کرونگی۔

تیسری مرتبہ اولمپکس گیمز میں نمائندگی کرنے والے جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر پستول میں جبکہ گلفام جوزف 10 میٹر ائر پستول اور 10 میٹر ائر پستول مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔ جی ایم بشیر اور انکے کوچ گنیڈی کا کہنا ہے کہ اولمپکس گیمز کے لیے ان کی تیاری مکمل ہے،

Back to top button