ایک منصوبے کے تحت مایوسی اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سوچےسمجھےمنصوبے کے ایک تحت مایوسی،جھوٹ،تشدد، کنفیوژن اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔

 

رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دانستہ اور غیر دانستہ طور پراس صورت حال کا حصہ بن رہے ہیں۔آئینی پامالی،زرد جمہوریت،معاشی بدحالی اور غربت جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ توڑنا آسان جب کہ جوڑنا بہت مشکل کام ہے،ایک دوسرےکے گریبان پھاڑنے اور دامن تار تار کرنے سےفرصت ملے تو سوچیےکہ ہم اجتماعی خود کشی پر کیوں تُلے ہیں۔

Back to top button