انٹر بنیک میں ڈالر سستاہوگیا

کاروباری ہفتے کے 5ویں روز انٹربینک میں ڈالر کے دام گر گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشما کے مطابق  کاروبار کے اختتام پر  انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ۔ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.41 روپے پر بند ہوا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 927 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 469 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 134 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 261 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 32 کروڑ 69 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

 مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,776 جبکہ کم ترین سطح 78,330 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button