سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی،ایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی۔  سونا 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی،2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کی کمی سے 2 ہزار 860 روپے ہوگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 2370 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

Back to top button