کوئلے کی کان سے ہیرا ملنے پر مزدور کروڑ پتی بن گیا

بھارت میں مزدورکی قسمت جاگ اٹھی،کوئلے کی کان سے ہراملنے پر مزدور کروڑ پتی بن گیا۔

رپورٹ کےمطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر پنا کی ایک کان سے کھدائی کے دوران راجو گوند نامی مزدور کو  19.22 قیراط کا قیمتی ہیرا ملا تھا ۔پنا شہر ہیروں کے ذخائر کے لیے مشہور ہے اور یہاں موجود کانیں حکومت لوگوں کو لیز پر دیتی ہے تاکہ کھدائی کر کے ہیرے نکالے جاسکتےہیں۔

راجو معمول کے مطابق کان میں گیا اور قیمتی پتھروں کو ڈھونڈنے کے لیے کھدائی شروع کی تو اچانک اسے چمکتی ہوئی چیز نظر آئی، مٹی صاف کرنے اور پانی سے دھونے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ یہ قیمتی ہیرا ہے۔جس کے بعد راجو حکومت کے بنائے گئے ڈائمنڈ آفس گیا جہاں ہیرے کا وزن کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ 19.22 قیراط کا ہیرا ہے جس کو نیلامی  میں 95 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم میں فروخت کیا جا سکے گا۔

Back to top button