انٹربینک میں ڈالر کے دام گر گئے

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے دام  گر گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7پیسے سستا ہو کر278روپے 41پیسے سے کم ہو کر 278روپے 34روپے پربند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا،279 روپے 82 پیسے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبا ر کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 439 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 29 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 428 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 114 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 255 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 27 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 85 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

 مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,569 جبکہ کم ترین سطح 77,921 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button