شاہین آفریدی کا 100وکٹوں کاریکارڈ ٹوٹ گیا

عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نےپاکستان کے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بلال خان پاکستان کے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین100 وکٹیں لینے والے  فاسٹ بولر بن گئے۔پشاور میں پیدا ہونے والے 37 سالہ میڈیم پیسر بلال خان نے یہ اعزاز  اومان اور نمیبیا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران حاصل کیا تھا۔

کرکٹر بلال نے نمیبیا کے خلاف اپنے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 3  وکٹیں حاصل کیں۔  جس کے بعد ان کی 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں ہوگئیں۔

پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی نے 2023 کے ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف اپنے  کیریئر کے 51 ویں ون ڈے میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے تھے۔

Back to top button