جے شاہ کے چیئرمین آئی سی سی بننے سے کوئی پریشانی نہیں،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہے کہ جے شاہ کے چیئرمین آئی سی سی ب ننے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

قذافی سٹیڈیم دورہ کے موقع پر کنسٹرکشن کمپنی کے حکام نے چٸیرمین محسن نقوی کو  بریفنگ دی اور انہوں نے جاری کام کا معاٸنہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 30 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم کی بیسمنٹ مکمل ہو جائے گی۔ جسکے بعد تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور بن جائے گا۔ بلڈنگ کا فرنٹ سٹیل سٹرکچر پر مشتمل ہو گا۔ اکتیس دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ مکمل کرلیں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کہتے ہیں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز راولپنڈی اورملتان میں ہو گی۔ چیمپٸنز ٹرافی کھیلنے  بھارت سمیت تمام ممالک پاکستان آٸیں گے۔

چئیرمین پی سی بی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی سٹیڈیم کی حالت بہت خطرناک ہے۔ پنڈی سٹیڈیم سارا گرا کر بنانا پڑے گا،چمپئینز ٹرافی میں سٹیڈیم میں سیٹس لگا دی جائیں گی۔ اسلام آباد میں دبئی جیسا نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ کراچی سٹیڈیم بھی چمپئینز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے۔

پیرس پیرا لمپکس : پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا

چئیرمین نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ملتان اور پنڈی میں ہوگی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ قذافی سٹیڈیم کے قریب ہوٹل چمپینز ٹرافی کے بعد بنائیں گے تاہم پرائیویٹ کمپنی سے بلڈنگ اور ملحقہ پلاٹ خرید لیا ہے۔ ہوٹل انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنائیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کا کوالالمپور میں اجلاس آٹھ اور نو ستمبر ہو گا جس میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا انتخاب ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ چمئینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔اس سلسلہ میں تمام شریک ٹیموں کے بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آئی سی سی کے چئرمین جے شاہ سے بھی رابطہ ہوتا رہتا ہے۔

Back to top button