سونے کی قیمت میں بڑی کمی

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کمی آ گئی۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں میں 2000روپے کمی کے بعد  سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوگئی۔10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 2497 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

Back to top button