پونے 7فٹ لمبا آئی فون تیار

یوٹیوبر نےپونے7فٹ لمبا آئی فون تیار کرکےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

کار ارون روپیش مینی نے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ان کے تیار کردہ آئی فون 15 پرو میکس کی اونچائی 6.74 فٹ بتائی گئی۔انہوں نےایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فون کا بڑا ورژن تیار کرنے کا چیلنج قبول کیا اور اس منصوبے میں ان کی مدد گیجٹ بنانے کے ماہر ڈی آئی وائے پرکس کے میتھیو پرکس نے کی۔فون نے ناصرف پچھلے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا بلکہ لوگوں کی توجہ بھی حاصل کی۔

زندہ جھینگوں سے بنی ڈِش نے دھول مچادی

ارون نے کہا کہ میں دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنانے پر فخر محسوس کررہا ہوں اور اپنی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ محنت کی۔

Back to top button