کملا ہیرس نے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

 ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات پر خاموش نہیں رہیں گی : کمالا ہیرس

صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پر صدارتی انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا اعلان کیا۔ کملا ہیرس نےکاغذات نامزدگی پردستخط کرتے وقت کی تصویر بھی شئیر کی۔کملا ہیرس کاکہناتھا کہ میں نےباضابطہ طور پر امریکی صدارت کی امیدوار کےطور پر کاغذات نامزدگی پردستخط کردیے ہیں۔میں ایک ایک ووٹ حاصل کرنےکےلیے سخت محنت کروں گی۔نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقت ور مہم کامیاب ہوگی۔

قبل ازیں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کااعلان کرتے ہوئےکہاتھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو یقین ہےکہ کملا ہیرس امریکا کی بہترین صدر بنیں گی۔صدر جوبائیڈن کی جانب سےصدارتی انتخاب سے دستبرداری کےبعد  59 سالہ کملا ہیرس نے اپنی مہم کا آغاز کیاتھا۔

Back to top button