ٹیکسزکی شرح بڑھانے کیلئے سب کو تعاون کرنا ہوگا،وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ اگر ٹیکسز کی شرح کو 13 فیصد تک لے کر جانا ہے تو سب کو تعاون کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ہم کیا کر رہے ہیں۔مقامی سطح پر ایف بی آر کیا کر رہی ہے۔سیلز ٹیکس آئی ٹی اور انکم ٹیکس ہم نے جولائے سے دینے شروع کر دیئے ہیں۔68ارب  ہمیں  ٹیکس کے مد میں مل چکے ہیں۔تاجر دوست اسکیم سے بھی فائدہ ہورہا ہے۔سب تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈولپرز اور بلڈرس پر جو ٹیکس لگایا گیا۔ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،مقامی سطح پر ٹیکس سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔تقریباً 70 ملین کے یکم جولائی سے ریفنڈز جا چکے ہیں۔یکم جولائی سے انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دئیے جا چکے ہیں۔ریفنڈ ایڈمسنٹریشن کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔کوشش کر رہے نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالیں۔میں سیلری کلاس میں سے ہی آیا ہوں،حکومت نے تاجر دوست اسکیم متعارف کروائی ہے،مقامی اور عالمی سطح پر حکومتی پالیسیوں پر گفتگو کرنی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے اندر ٹیکس سے جڑے معاملات زیر بحث ہیں۔کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے،ہم نے یکم جولائی سے ریفنڈز دینا شروع کر دیے تھے۔اب تک68ارب کے ریفنڈز دیے گئے ہیں۔ٹیکسز کو لے کر انتظامی امور پر بھی کام کر رہے ہیں۔تاجر برادری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔آج سے 4 /5 ماہ پہلے میں تنخواہ دور طبقے میں ہی تھا،میرا شمار ملک کے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد میں ہوتا تھا،اس لیے میں تنخواہ دار طبقے کے مسائل سمجھتا ہوں۔صوبائی حکومتوں کا تعاون بھی ضروری ہے

نیب کے اختیارات خصوصی کمیٹی کو سونپنے کا تجربہ ناکام

وزیرخزانہ نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے صوبائی حکومتیں قانون سازی کریں گی۔آئی ایم ایف ٹیکس نیٹ میں اضافے کی بات کرتا ہے۔ایف بی آر میں اصلاحات کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں،میں آج چین کے دورے سے واپس أیا ہوں۔اگرٹیکسز بڑھانے ہیں تو لوگوں کو سہولیات دینا ہونگی۔یکم جولائی سے ٹیکس ری فنڈ شروع کر دے۔اب تک 70ارب کے ٹیکس ری فنڈز دیے جا چکے۔تاجر دوست اسکیم میں تعاون پر سب کا مشکور ہوں۔میرا تعلق تنخواہ دار طبقے سے رہا ھے اگر ٹیکس نیٹ بڑھانا ھے ٹیکس دینا ہوگا۔زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے صوبے قانون سازی کرینگے۔ایف بی أر کی اصلاحات پر وزیر اعظم ہفتہ وار میٹنگ کرتے ہیں۔انکم ٹیکس سائیڈ 4کروڑ 90لاکھ نن فائلرز کی نشاندہی ہوئی۔ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

Back to top button