جشن آزادی میراتھن ریس 11اگست کو ہوگی

جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس 11اگست کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ریس کے ونرز میں 30لاکھ کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب  پرویز اقبال بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس 11اگست کو کرانے اور ونرز میں 30۔لاکھ کی انعامی رقم مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

میراتھن ریس  11اگست  کو صبح 7بجے لبرٹی چوک سے شروع ہوگی جبکہ فیملی فن ریس کا انعقاد بھی لبرٹی چوک سے کیا جائے گا۔ڈی جی اسپورٹس بورڈ کا کہنا تھا میراتھن ریس کا کامیاب انعقاد کرکے یادگار بنایا جائے گا۔

Back to top button