سپیشل برانچ کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائیگا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ سپیشل برانچ کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر آمد ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سپیشل برانچ کے چار پراجیکٹس،سپیشل برانچ ہیڈکوارٹر کے ای لرننگ سنٹر ،سپیشل برانچ ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔

مریم نواز نے سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لیڈیز لاونج ، سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر ڈے کئیر سنٹر کا ا فتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈے کیئر میں موجود بچوں کے ساتھ تصویر بنوائی اور انہیں پیار کیا۔لائبریری میں موجود سٹاف اور وزیٹر سے بھی بات چیت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لائبریری میں سو سال سے زیادہ پرانے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔سپیشل برانچ کے ڈی ایس آر آرکائیو میں دلچسپی کااظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے1901 کی ڈیلی سیچوئیشن رپورٹ میں درج واقعات کا مطالعہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو غازی علم دین، بھگت سنگھ، جلیانوالہ باغ اور دیگر تاریخی واقعات پر بھی بریفننگ دی گئی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کو سپیشل برانچ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ سپیشل برانچ نے پچھلے سال 5لاکھ 70ہزار آپریشن سرانجام دیئے۔سپیشل برانچ جولائی 2024 تک 5لاکھ 78ہزار سے زائد ٹاسک پورے کر چکی ہے۔پولیس سپیشل برانچ کو 1835ء میں قائم کیا گیا۔

 مریم نواز نے کہا کہ سپیشل برانچ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ سکیورٹی کے امور کے انجام دہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ایڈوانس آٹو میشن سے استفادہ کیا جائے۔

 سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری،وزیر مواصلات صہیب احمد ملک,چیف سیکرٹری سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اوردیگر حکام موجود تھے۔

Back to top button