ناروے کپ میں پاکستان ٹیم کی دوسری بڑی کامیابی

ناروے کپ میں پاکستان ٹیم کی دوسری بڑی کامیابی،ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست سے دوچار کر دیا۔

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو5-0 سے شکست دے دی۔قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں2گول سکور کیئے ۔قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں 3 گول سکور کیے۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے2،کپتان محمد عدیل،محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ کل30 جولائی کوکھیلے گی۔

Back to top button