پاکستان کی ریٹنگ  اپ گریڈ،فچ نے خوشخبری سنادی

معیشت کے حوالے سے اہم خبر ، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ  اپ گریڈ کرکے سی سی سی پلس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والے ڈیفالٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ  کردیا ہے۔

فچ کے مطابق دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی،پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف سطح کا معاہدہ اور 7 ارب ڈالر کی یقین دہانی اہم ہے،سات ماہ بعد پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔پاکستان نے چیلنجنگ اصلاحات نافذ نہ کیں تو فنڈنگ کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔پاکستان کو متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین سے پروگرام کے دوران 4 سے 5 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی ہوئی ہے۔

فچ کے مطابق حالیہ بجٹ میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے پالیسی اقدامات اہداف کے حصول میں مددگار ہونگے،پاکستان نئے ای ای ایف پروگرام کے دوران ٹیکس نظام کی ڈھانچہ جاتی کمیاں دور کرے گا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

Back to top button